پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آخری سیشن میں اضافہ 1511 تک پہنچ گیا جس کے بعد انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 48 ہزار کی حد عبور کر لی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی
واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے کا ہو گیا، ڈالر کی قیمت گرنے سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے۔
