اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے 23 اگست کے امن مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں امن مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں خیبر پختونخوا کے حوالے کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
واضح رہے کہ اے این پی کی جانب سے 23 اگست کو امن مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
