خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، نیل بان میں پہنچنے کیلئے ریسکیوٹیم نے 8کلومیٹر پیدل سفر کیا۔
خیبر پختونخوا میں متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری
پاک فوج کی ٹیم نےسیلاب کے باعث زخمی ہونےوالوں کو طبی امداد دی،پاک فوج کی جانب سے 100 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
سیلاب متاثرہ خاندانوں کو دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی گئیں،خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ نے ریسکیو آپریشن کو متاثر کیا۔
پاک فوج کی ٹیم نے واپسی پر روڈ کلیئرنس کا کام بھی انجام دیا،پاک فوج کی ریلیف ٹیم واپس گورنمنٹ ہائی اسکول چھتر پلین پہنچ گئی۔
ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال
مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت امداد پر اظہار تشکر کیا،عوام نے پاک فوج کے انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات کو سراہا۔
