کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا جنگ بندی سے انکار کرنا جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو پیچیدہ بنانا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس بار بار جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ طے نہیں کیا جا سکا کہ روس کب قتل و غارت کو روکے گا۔ اور یہی چیز صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔
ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ ایک پائیدار اور قابل اعتماد امن کے لیے اپنی شرائط بیان کیں۔ جن میں مستند سلامتی کی ضمانت اور ان بچوں کی واپسی شامل ہے۔ جنہیں ان کے مطابق قابض علاقوں سے کریملن نے اغوا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے جنگ بندی کی مشروط پیشکش کردی، فنانشل ٹائمز
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر پیر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی پر زور دیں گے کہ وہ روس کے امن معاہدے پر متفق ہوں۔ یہی روس اور یوکرین کے درمیان خوفناک جنگ کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
