خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے انفراسٹرکچرشدید متاثر ہوا،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 266 مقامات اور 238 سڑکوں کو نقصان پہنچا،سیلاب سے متاثرہ 47 سڑکوں پر ٹریفک بحال کردی گئی ، 47 سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔
مریم نواز، مراد علی شاہ ، حافظ نعیم الرحمان کا علی امین گنڈا پور سے ٹیلیفونک رابطہ
سوات میں 25 اور لوئر دیر میں 28 سڑکیں سیلاب سے متاثرہوئیں ،لوئر دیر میں 28 مقامات کو سیلاب اور بارشوں سے نقصان پہنچا۔
ضلع مانسہرہ میں 13، ملاکنڈ میں 11 اور بونیر میں 7 سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئیں ،صوبے میں بارش اور سیلاب سے 49 پل متاثر ہوئے۔
ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال
سیلاب اور بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 47 نالوں کو بھی نقصان پہنچا،47میں سے 31 نالے جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ، 13 نالے تاحال بند ہیں۔
