جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اے پی سی بلانے پر ایمل ولی خان کے مشکور ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہے، کہاں ہیں وہ وعدے جو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بونیر کا دورہ ، سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنیکی یقین دہانی
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے معدنی ذخائر وہاں کے عوام کی ملکیت ہیں، اٹھارویں ترمیم کے تحت وسائل کی ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔
