وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیرکے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ لوگوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کے تمام تر نقصان کا ازالہ کرے گی، بحیثیت وزیر اعلیٰ یقین دلاتا ہوں، جو بھی مالی نقصان ہوا ہے پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچرکی فوری بحالی کو یقینی بنا یا جائے گا ، ابھی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ، اگلے مرحلے میں نقصانات کا سروے کیا جائے گا۔
