نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی انسان جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کو امدادی سامان فوری بھیجا جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اظہار یکجہتی اور امداد و بحالی کی کاوشوں کی پیشکش پر برطانوی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان برطانیہ کی قیادت کیساتھ قریبی روابط کو مزید مستحکم بنانے کاخواہاں ہے۔
