محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان اور این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلائوڈ برسٹ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کر دے گا ، نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی 22 اگست تک موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
