ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ متبادل ٹرین منگوا کرمسافروں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔
پشاورسے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں رات تقریباً 2 بجے کے قریب لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئیں، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اوربوگیوں میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عوام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار، 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
ڈاکٹر لبنیٰ نذیرنے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اورکسی قسم کی بڑی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حادثے کی فوری وجوہات کا تعین ممکن نہیں تاہم واقعے کی مکمل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ، ریلوے حکام اور پولیس کی نگرانی میں متاثرہ مقام پربحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
