اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر 2025 تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے۔
سابق وزیراعظم نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اور گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت کے خواہاں ہیں۔
انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے، سپریم کورٹ
عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبدالقیوم نیازی کو 18 ستمبرتک گرفتاری سے تحفظ دے دیا اورانہیں اس دوران متعلقہ تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت پرمتعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔
