چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید کلاؤڈ برسٹ (Cloud Burst) جیسے موسمی مظاہر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرکے مطابق حالیہ دنوں خیبرپختونخوا میں جو شدید تباہی دیکھی گئی ہے، وہ دراصل ایک موسمی سسٹم تھا جو مغرب کی سمت سے آیا تھا۔
بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اوراس کی اہم وجوہات میں شہریوں کا نشیبی علاقوں میں رہائش اختیارکرنا بھی شامل ہے جوخطرات کومزید بڑھا دیتا ہے۔
گلگت بلتستان میں دو ہفتے قبل جو شدید موسمی صورتحال دیکھی گئی تھی اس کا تسلسل اور فالواپ اب خیبرپختونخوا میں واضح طورپرنظرآ رہا ہے، آئندہ بھی ایسے مزید خطرناک موسمی سسٹمزکا سامنا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری مکمل رکھیں۔
