لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔
جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ جبکہ چاروں کیٹگریز کے قیدیوں کی ملاقات روٹین میں کروائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
مراسلے کے مطابق تمام کیٹگریز کے قیدیوں کی ملاقات ہفتہ میں 2 دفعہ یقینی بنائی جائے۔ اور قیدیوں کے لیے لائے گئے کھانے و سامان کے لیے 3 سلپس کاٹی جائیں۔
