خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے جانی نقصان پر اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی آج اور کل ہونے والی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی
خیبرپختونخوا میں آج سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور قومی پرچم بھی سرنگوں رکھا جائے گا، صوبے میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے باعث 332 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صوبے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مزید فوجی بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔
