وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعلیٰ سندھ اورامیر جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورسے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، مریم نوازنے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر بھی تعزیت کی۔
جشن معرکۂ حق، 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کے تمام وسائل خیبرپختونخوا کیلئے حاضر ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیبرپختونخواکے گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، مراد علی شاہ نے سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ دکھ کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ساتھ ہے،خیبرپختونخوا کےبہن بھائیوں کیلئے جو خدمت درکار ہو ہم حاضر ہیں۔
زخمیوں کے کراچی میں علاج و معالج کیلئے بھی سندھ حکومت حاضرخدمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا ،خواجہ آصف
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صوبے میں ہنگامی صورتحال پر مکمل تعاون کا اعلان کیا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کیلئے تیار ہے، صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اقدامات کرے۔
ایسے حادثات کے دوران سیاسی اختلافات سے بالا ترہو کر قوم کو متحد ہونا ہوگا،بونیر سمیت صوبے میں سیلابی ریلوں سے حالات مخدوش ہیں۔
