وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلابی صورتحال پربریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخواحکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خورونوش اور دیگر امدادی سامان فوری بھیجاجائے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں اور سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔
پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا ،خواجہ آصف
وزیر اعظم شہبازشریف نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ٹیلیفونک گفتگو کی اورسیلابی صورتحال کے باعث قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیساتھ ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کرنےکی ہدایت کی ہے،وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔
مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں ،بیرسٹر گوہر کی اپیل
وفاقی حکومت متاثرین کے لئے ادویات، خیمے اور اشیاء خورونوش بھیج رہی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں۔
