پاکستان نے فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخلی کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گریٹر اسرائیل کے قیام سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتاہے ،عالمی برادری سے بھی اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا ،خواجہ آصف
پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر تنبیہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
پاکستان نے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
