سیلابی ریلوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی،مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ، باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوا،افسوسناک واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوئے۔
سیاسی تبدیلیوں سے معاشی تبدیلیاں نہیں آنی چاہئیں،اسحاق ڈار
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے باعث 24گھنٹوں میں 202 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 126 مرد،8خواتین اور 12بچے بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھرپورتعاون کریں۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 40افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں،انسانی جانیں بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
فتنہ فساد پھیلانے والی ذہنیت کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے،مریم نواز
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات بھی کی،ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ریسکیو
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن جاری ہے،کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جج آفتاب آفریدی قتل میں نامزد
بونیر میں سیلاب کے باعث 100سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ 20افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔سوات،بونیر،باجوڑ،تورغر،اپراور لوئردیراورمانسہرہ میں واقعات پیش آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے آئے،ہزار ہ ریجن میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے،سیلابی صورتحال کے بعد کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔
ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے 2ہیلی کاپٹرز امدادی آپریشن میں مصروف رہے،ایک ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ہوا ہے،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،کنٹرول روم کے ذریعے سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،متاثرہ اضلاع کیساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
