وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا ،ہم نیوکلیئر بلیک میلنگ پر یقین نہیں رکھتے،اثاثے ملک کے دفاع کیلئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو خواب میں پاکستان اور پاک افواج نظر آتی ہیں،مودی کیلئے پاکستان سے جنگ ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ،مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔
ہم نیوز کے سینئر اینکر پرسن منصورعلی خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی ،مودی کو دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے ،بھارت میں مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ، بھارتی شہری کہتے ہیں مودی کے رویئے سے جنگ کی نوبت آئی،مودی بیانات دے کر اپنے گھر میں طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں دفاع کیلئے ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا ،بھارت میں مودی کی ناکامی ان کی اپوزیشن کیلئے ایک موقع ہے۔
بھارت کے اندرونی معاملات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ،مودی کی قیادت نے بھارت کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا،نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے ،پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارتی پراکسیز ہیں۔
