صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے 21 افراد جاں بحق
صدر آصف زرداری نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، زخمی افراد کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
