امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے روسی صدر ایک معاہدہ کریں گے،میری پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا،اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔
امریکا کی بھارت پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلائوں گا، فالو اپ ملاقات کے لیے 3ممکنہ مقامات کا آپشن موجود ہے،اگر ملاقات ناکام ہوئی تو کسی کو فون نہیں کروں گا۔
نہیں جانتا فوری جنگ بندی حاصل کر سکیں گے یا نہیں،پیوٹن سے ملاقات اچھی رہی تو زیلنسکی اور یورپی رہنمائوں کو کال کروں گا۔
فتنہ فساد پھیلانے والی ذہنیت کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے،مریم نواز
روسی صدر سے ملاقات کے فوراً بعد پریس کانفرنس کروں گا،پریس کانفرنس مشترکہ ہو گی یا نہیں، یہ نہیں جانتا۔
