وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ فساد پھیلانے والی ذہنیت کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے،ہم اپنے وطن کو عظیم سے عظیم بنانےکے لیے دن رات محنت کریں گے۔
معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم اور دائم رہےگا،اللہ تعالیٰ نے عوام کو ایک اور عزت و کامیابی کا دن دیکھنا نصیب کیا،پاکستان ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔
امریکا کی بھارت پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں،بہادر جوانوں نےشہادت قبول کی،عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں،آج کا دن خصوصی طور پر شہدا کے نام کرتی ہوں،ہر سال اسی جوش اور جذبے سے جشن آزادی منائیں گے۔
معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر اپنی افواج کو مبارکباد دیتی ہوں ،ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہم سب سیسہ پلائی دیوار ہیں،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے دشمن کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔
ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان
فیلڈ مارشل کی لیڈر شپ میں پاکستان ایسی کامیابی سے ہمکنار ہواکہ دنیا دیکھتی رہ گئی،جنگ جیتنے کے لیے صرف ہتھیار نہیں بلکہ جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ کو بھی قوم عظیم کامیابی پر سلام پیش کرتی ہے۔بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھر کرسامنے آیا۔
