صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی 78 ویں یوم آزادی پر اوورسیز سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔
آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی 78 ویں سالگرہ، یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی
صدر مملکت نے کہا کہ یوم آزادی بڑے فخر اور تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح تاریخ کا سنہری باب ہے، معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل قومی عزم اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں افواج نے بھرپور قوت سے کا دفاع کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہے،جنگ ہرگز نہیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت کیخلاف فتح سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، شہباز شریف
آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کیلئے نئے اعتماد کا ذریعہ ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کئےہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے۔
