انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
بھارت کے شبھ من گِل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
وفاقی حکومت کے زیر انتظام رہائشی یونٹس کی تعداد سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،ویرات کوہلی کا ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے،پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے لمبی چھلانگ لگائی ،وہ 24 درجہ ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے۔
آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ،مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار
ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے،اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔
