امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے روسی ہم منصب سے اہم رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے صدرامریکی صدراور صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ممکنہ ملاقات سے متعلق تیاریوں پرتفصیلی گفتگو کی۔
امریکا کی بھارت پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکڑی تنقید
ترجمان نے بتایا کہ اس رابطے میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے، غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں اورعالمی سطح پرامن کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی، آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان ہونے والا حالیہ امن معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ واقعی امن کے علمبردار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اورامریکا اس سمت میں متحرک ہے اور واشنگٹن غزہ میں بھی فوری جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹیمی بروس نے اس بات پر بھی زوردیا کہ امریکا کا پاکستان اوربھارت کیساتھ ایک اہم سفارتی تجربہ کامیاب رہا، اورامریکی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی کومؤثراندازمیں روکنے میں کلیدی کردارادا کیا۔
