ایپلیٹ ٹریبونل نے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے خلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ٹریبونل نے فیصلے کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
سرکاری حج اسکیم : 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیئرمین مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ بزنس ایسوسی ایشنز کا قیمتوں کو فکس کرنے کیلئے استعمال غیرقانونی ہے۔بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔
دوسری جانب گندم کی فی من قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد آٹا ملز نے بھی آٹا مہنگا کردیا۔بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد آٹے کا بیس کلو تھیلا 1370 روپے کا ہوگیا۔
کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی، 12 دن بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور
آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من قیمت 2450 روپے تک پہنچ گئی، گندم کی قیمت بڑھنے کے ساتھ آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔لاہور میں روزانہ سوا دو لاکھ تھیلے آٹے کی طلب ہے۔
آٹا مہنگا ہونے کے بعد تندوروں پر روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
