سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سزا یا جزا دینا عدالتوں کا کام ہے،اپوزیشن والے اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں،9مئی کو جو کچھ ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،نواز شریف کو اپنے کیسز میں کبھی دوبارہ اپیل کا حق تک نہیں دیا گیا،فریال تالپور کو چاند رات کو اسپتال سے گرفتارکیا گیا۔
راولپنڈی میں بھی کل مقامی تعطیل کا اعلان
ماضی میں مخالفین پر ہیروئن، ایفیڈرین اور کرایہ داری کے مقدمات بنائے گئے،9مئی کے حملہ آوروں نے خود فخر سے بتایا کہ سب کچھ جلا دیا،9مئی میں ملوث کم از کم 500 افراد کو سزا ملنی چاہیے۔
9مئی کے حملے بھارت، امریکا یا برطانیہ میں ہوتے تو سخت سزائیں ملتیں،ماضی میں لیڈرز کی پھانسی اور قتل پر بھی چھاؤنیوں پر حملے نہیں ہوئے،پی ٹی آئی کو اعتراف کرنا چاہیے کہ ریاست پر حملہ غلطی تھی۔
وزیر اعظم، وزیر قانون اور صدر 10 بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ،پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہر بار بدلتا ہے ،14اگست پر بھی احتجاج کی تیاری کی جارہی ہے۔
کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی، 12 دن بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور
انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں افواج کو سلام کا ایک جملہ تک شامل نہیں کیا گیا ،مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی بات چیت میں ہے،حملوں اور جلاؤ گھیراؤ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی کی 90 فیصد عوامی حمایت محض جھوٹ ہے ،قیادت کی سزاؤں پر دو افراد بھی سڑک پر نہ نکلے ،جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
