قومی اسمبلی نے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2024 منظور کر لیا۔بل کا مقصد تیزاب اور جلانے کے واقعات کی روک تھام، فوری انصاف اور متاثرین کی بحالی ہے۔
بل کے متن کے مطابق تیزاب حملے یا جلانے پر سزائے موت یا 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، تمام کیس 60 دن میں نمٹانے کی پابندی ہوگی۔
بل متاثرین کو مفت علاج، بحالی مراکز اور قانونی امداد فراہم کرنے کی شقیں شامل کر دی گئیں۔ایسڈ و برن کرائم مانیٹرنگ بورڈ کا قیام کیا جائے گا، خواتین کی کم از کم 33 فیصد نمائندگی ہوگی۔
قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش
متن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ری ہیبیلیٹیشن لازمی قرار دیا گیا۔متاثرین اور گواہوں کے لیے تحفظ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ناقص تفتیش پر پولیس افسر کو 2 سال تک قید یا جرمانہ ہوگا۔
بل میں بچوں اور متاثرہ خاندان کے کفیل ہونے تک مالی امداد فراہم کرنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔
