اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینشن میں اہم اصلاحات لے کر آئے ہیں۔ اور پرائیوٹ سیکٹرز کو ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ پچھلے سال جو ریونیو اکٹھا کیا گیا وہ 12 ٹریلین تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ اور حکومتی اداروں کو نجکاری کی طرف لے جانا کارآمد ہو سکتا ہے۔ سندھ حکومت کا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل بہت اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اور کوشش کر رہے ہیں کہ ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کریں۔ معیشت کی بہتری میں نجی شعبوں کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جو ریونیو جمع کرتا ہے وہ آدھا حکومتی اداروں پر ضائع ہوجاتا ہے۔ 24 ریاستی اداروں میں سے 8 کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اور منافع بخش حکومتی ادارے بھی نجکاری کے عمل میں لائے جائیں تو بہتر رہے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی وزارتیں اور ان کے ذیلی اداروں میں مزید بہتری بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی بہتری کے لیے رائٹ سائزنگ پر کام کر رہے ہیں۔
