سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
کامونکی،ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین 101 کوحادثہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق عدالت بدھ کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رہے گی،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 13 اگست کومقامی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
حضرت داتا گنج بخش عرس، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
سپریم کورٹ بطور آئینی ادارہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی،عدالتی اور انتظامی امور بلا تعطل انجام دیے جائیں گے۔
