پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اور صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ لینا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ اور دہشتگردی جس طرح بڑھ رہی ہے یہ قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی مجرم کو ریلیف دینا عدالتوں کا کام ہے، وزیر قانون
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کی عملداری کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے۔ باجوڑ کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے کے لیے جرگے نے بہت کوششیں کیں۔ تاہم مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ اپنی مرضی سے گھر بار چھوڑنے والوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
