بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ 2025 کی فکر ستانے لگی، بھارتی بورڈ کیلئے ٹیم سلیکشن سر درد بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ٹیم کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اعلان سے قبل تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یشسوی جیسوال، سئی سدھرسن اور کے ایل راہول کے نام ایشیا کپ کیلئے زیر غور نہ لانے کا امکان ہے۔
ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہوگا
ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ جبکہ شبمن گل کا فیصلہ نہیں کیا گیا ،جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ٹاپ آرڈر میں تسلسل کیساتھ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی دستیابی نے سلیکشن کو مشکل بنا دیا ہے۔
واضح رہے ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا ، بھارت، پاکستان، عمان اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں۔
