پنسلوانیا، امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک اسٹیل پلانٹ میں زورداردھماکہ، ایک شخص ہلاک، ایک لاپتہ اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ایمرجنسی سروسزکے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دوافراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ٹیکساس، اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہرکے وقت پلانٹ کے پروڈکشن یونٹ میں پیش آیا، فوری طور پرپلانٹ کو خالی کرایا گیا اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ لاپتہ فرد کا سراغ لگایا جا سکے، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی شواہد صنعتی خرابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
مقامی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ پلانٹ کوعارضی طور پربند کردیا گیا ہے۔
