لندن، کرسٹل پیلس فٹبال کلب کو یورپا لیگ سے اخراج کے خلاف دائرکردہ اپیل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کھیلوں کی ثالثی عدالت (CAS) نے یوئیفا کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے پیلس کو یورپا لیگ کے بجائے یورپا کانفرنس لیگ میں شرکت کا پابند کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق یوئیفا نے کلب کے ملٹی کلب اونرشپ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت اسے یورپا لیگ میں شرکت سے نااہل قراردیا تھا۔
قومی ٹیم میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان
کرسٹل پیلس اوردیگروابستہ کلبوں کے درمیان مالی وانتظامی تعلقات یوئیفا قوانین سے متصادم پائے گئے،کلب کی جانب سے اپیل میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اُن کا انتظامی ڈھانچہ یورپی قوانین سے ہم آہنگ ہے تاہم ثالثی عدالت نے دلائل کوناکافی قراردیتے ہوئے یوئیفا کا فیصلہ برقراررکھا۔
اب کرسٹل پیلس آئندہ سیزن میں یورپا کانفرنس لیگ میں شرکت کرے گا جو یورپی مقابلوں میں تیسری سطح کا ٹورنامنٹ ہے۔
