شگرباشہ کے دورافتادہ علاقہ دوغڑو میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
سیلابی ریلے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا،کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، بیرسٹر گوہر خان
دوسری جانب گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
رضا کار دنیور نالے میں واٹر چینل ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر مٹی کا تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں 11 رضاکار ملبے تلے دب گئے۔
جائے حادثہ پر مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اگست کے پہلے 11 روز مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات رپورٹ
مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے واٹر چینل تباہ ہوا تھا جس پر رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ دو ہفتوں سے کام کر رہے تھے۔
