ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کے استعمال کی دھمکی کیخلاف مؤقف پر قائم ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،بھارت کا مبینہ ’ایٹمی بلیک میل‘کا بیانیہ گمراہ کن اور خود غرضی پر مبنی ہے۔
دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جب بھی جواب دیا جائے تو وہ بے بنیاد الزامات لگاتا ہے،پاکستان ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ذمہ دارملک ہے،پاکستان کا ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچہ مکمل سویلین کنٹرول میں ہے۔
اگست کے پہلے 11 روز مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات رپورٹ
پاکستان نے ہمیشہ اس نوعیت کے اہم معاملات میں ضبط و تحمل سے کام لیا ،پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف مضبوط حصار ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد دعوے حقیقت اور ثبوت سے عاری ہیں،تیسرے ممالک کو بلاوجہ شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہے، بھارت کا یہ رویہ اس کی سفارتی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔
گندم کی فی من قیمت میں اضافہ،ملز نے آٹا مہنگا کردیا
پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کرتا رہے گا،بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا،کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری بھارتی قیادت پر ہوگی۔
