16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
رواں ماہ کے پہلے 11 دنوں میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری بہتر نہ بنانے پر دو ڈسکوز پر بھاری جرمانہ
اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب ایشیائی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔بیجنگ میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
مسافر گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں مجموعی طور پر 4.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کی شب کیا جائیگا۔
