اوٹاوا: کینیڈا میں کی جانے والی ایک تازہ ترین تحقیق میں خون جما دینے والی نئی بیماری دریافت ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خون جما دینے والی نئی بیماری کو کینیڈا کی مکیسٹر یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے دریافت کیا ہے۔ اور اس دریافت کی رپورٹ برطانیہ کے ایک جریدے میں بھی شائع ہوئی۔
دریافت ہونے والے اس نئے مرض کا نام “مونوکلونل گیموپیتھی آف تھرومبوٹک سیگنیفی شینس” رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے کچھ مریضوں میں خون جمنے کے کیسز رونما ہو رہے تھے۔ حالانکہ وہ تمام افراد مکمل طور پر اینٹی کوگولنٹس کی مناسب مقدار سے علاج کر رہے تھے۔
متاثرہ مریضوں میں ایسے اینٹی باڈیز پائے گئے جن کا اثر کورونا وائرس ویکسین سے متاثر ہونے والا خون جمنے کے ردعمل جیسا تھا۔ جبکہ مریضوں نے ایسی کوئی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
