ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بیجنگ میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ۔
گندم کی فی من قیمت میں اضافہ،ملز نے آٹا مہنگا کردیا
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں مجموعی طور پر 4.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
