گندم کی فی من قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد آٹا ملز نے بھی آٹا مہنگا کردیا۔
بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد آٹے کا بیس کلو تھیلا 1370 روپے کا ہوگیا۔
امن معاہدہ،آذربائیجان کو مبارکباد،صدر الہام علیوف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف
آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من قیمت 2450 روپے تک پہنچ گئی، گندم کی قیمت بڑھنے کے ساتھ آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔لاہور میں روزانہ سوا دو لاکھ تھیلے آٹے کی طلب ہے۔
آٹا مہنگا ہونے کے بعد تندوروں پر روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
