سی ڈی اے نے اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے ایف نائن پارک کو منتخب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی ماہرانہ رائے کیلئے راشد لطیف کو آن بورڈ لے لیا۔
آئی سی سی نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
سابق کرکٹر اسٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے ترقیاتی ادارے کو معاونت فراہم کریں گے،اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث گرین ایریا پر اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے قانونی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیشتر حصے کو گرین ایریا رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
