بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنمائوں کو آئین بچاؤ مارچ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
مودی حکومت اور آر ایس ایس دہشتگردی کرکے الزام مسلمانوں پر لگاتی ہیں ، یشونت شندے
گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ لڑائی سیاسی نہیں، بلکہ آئین، ووٹ کے حق اور شفاف ووٹر لسٹ کے لیے ہے ، جبکہ پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ بزدل حکومت ڈری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے اور پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھایا تھا۔
