بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ، شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
عمران خان کی 9 مئی سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے ، ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ،درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب، صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔
