کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس 16 اگست سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، بکنگ کی گئی تمام ٹکٹیں مسافروں کو ریفنڈز کردی جائیں گی۔
حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے
گزشتہ روز نواحی علاقے اسپیزینڈ کے ریلوے ٹریک پر جعفر ایکسپریس کے گزرنے پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ا یکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔
