پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم آخری سیشن میں انڈیکس میں 1622 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 5 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا
واضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔
