وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔
امن معاہدے پر آذربائیجان کے عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے تنازع کے پرامن حل میں صدر الہام علیوف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔
مری ،یوم آزادی تقریبات پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے سیکشن 144 نافذ
وزیراعظم نے تاریخی امن معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر سراہا،صدرالہام علیوف نے کاراباخ کے معاملے پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کو سراہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر آذربائیجان کے بہن ، بھائیوں کے ساتھ ہیں ،صدرالہام علیوف کی جرات مندانہ قیادت اور مدبرانہ قیادت میں خطے میں امن قائم ہوا۔
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
