کوریا: قومی تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین نے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی۔
قومی تیر انداز صنوبر امین اور اریب حسین نے پاکستان کے لیے سلور اور برانز میڈلز حاصل کر لیے۔ جو ایشیا کی سطح پر تیر اندازی میں پاکستان کے لیے اولین میڈلز ہیں۔
ورلڈ آرچری ایشیا جوائنٹ ٹریننگ کے زیر اہتمام کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کے تیر اندازو ں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی جونیئر گولڈ میڈلسٹ صنوبر امین نے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سلور جبکہ اریب حسین صدیقی نے مینز ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
چیمپئن شپ میں ایشیا کے 17 ممالک کے 80 سے زائد تیرانداز شریک ہوئے۔ قومی تیراندازوں نے چیمپین شپ کے دوران ایشین سطح پر منعقدہ مشترکہ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی۔
