وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے،ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں کا کردار اہم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویٹرنری عملے کو موٹرسائیکل کی سہولت فراہم کی ہے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں ویٹرنری عملے کا کردار اہم ہے،ویٹرنری عملہ کسانوں کی بہترین رہنمائی کرسکتا ہے۔
جعفر ایکسپریس کو متبادل دنوں میں چلانے کا فیصلہ
زرعی شعبہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے،معیشت کی بہتری کیلئےلائیو اسٹاک سمیت تمام شعبوں کو بہتر کرنا ہے۔
زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہوگا،برآمدت بڑھانے کیلئے بنیادی چیز پیداوار میں بہتری لانا نا گزیر ہے،صوبائی حکومتیں زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں۔
صوبائی حکومتیں زراعت پر توجہ دیں تو پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا،بحیثیت قوم ہمیں زراعت کےشعبے پر خاص توجہ دینی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کا مقصد یہ نہیں کہ وہ صرف ڈگریاں بانٹنے کے کارخانے بنیں،جامعات کا یہ مقصد ہے کہ وہ تحقیق کے ذریعے ملکی معیشت میں ترقی لانے کیلئے کرداراداکریں۔
سیلاب سے متاثرہ بچے کی میٹرک امتحان میں پوزیشن
زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا تو کسان خوشحال ہوگا،لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحات لا کر برآمدت بڑھا سکتے ہیں،کسان طبقے کی غربت ختم کرنے کیلئے زرعی،لائیو اسٹاک اور پولٹری جیسے شعبوں پر مزید کام کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو ترقی کے لیے درکار سب سے قیمتی چیز زرمبادلہ ہے،آج تک ہم پاکستان کے لئے اچھے طریقے سے ڈالر نہیں کما سکے،پاکستانی مصنوعات پر میڈ ان پاکستان کا لگا لیبل پوری دنیا میں دکھائی دینا چاہیے۔
