کراچی: حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حادثات اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ تاہم انسانی جان کا ضیاع ناقابل تلافی ہے اور یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں۔ اور ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں گے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں موجودہ نظام عملاً آئینی ہے اور نہ قانونی، اسد قیصر
شرجیل میمن نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور فسادات کو ہوا دینے والوں پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ڈمپر مالکان ڈمپرز میں کیمرا، ٹریکر کے ساتھ انشورنس اور ڈرائیورز کا لائسنس یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔
