وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کی اور انہیں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔
پی ایس ایل کئی پہلوؤں میں آئی پی ایل سے بہتر قرار
اکرام اللہ کاکڑ کاخاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،آج دیکھ کرخوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔
اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی بدولت ممکن ہوا،آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
آن لائن ٹیکسی ایپ کے ایک اور ڈرائیور کا شہری کے ساتھ فراڈ
یاد رہے اکرام اللہ کاکڑ مری کے لارنس کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
